مشرق وسطی

فلسطینی قیدیوں نے صیہونی حکومت کا ارادہ توڑ کر رکھ دیا ہے،اسماعیل ہنیہ

شیعہ نیوز:اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی قیدیوں کی غاصب ریاست اور اس کے شدت پسند وزیر ایتمار بن گویر پر فتح کے حوالے سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قیدیوں نے ڈٹ جانے اور صیہونی ریاست کے ارادہ کو توڑنے کی ایک نئی مثال پیش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام تمام میدانوں میں صیہونی ریاست پر فاتح ہوں گے۔

اسماعیل ہنیہ نے اس فتح پر فلسطینی قیدیوں، عوام اوردنیا کے سارے آزادی پسند لوگوں کو مبارک باد پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات غاصب صیہونی ریاست نے فلسطینی قیدیوں کے سارے مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے جنہوں نے بھوک ہڑتال کی ہوئی تھی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ صیہونی ریاست نے قبول کیا ہے کہ وہ صیہونی جیلوں میں شدت پسند سیکورٹی وزیر ایتماربن گویر کے لاگو کردہ نئے قوانین کو ختم کردے گی۔

صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت کی رپورٹ کے مطابق ایتماربن گویر نے صیہونی جیل حکام کو حکم دیا تھا کہ وہ فلسطینی قیدیوں کو صرف دو منٹ کےلئے حمام جانے کی اجازت کا قانون لاگو کر دیں، اس کے علاوہ فلسطینی جیلوں میں انہیں صرف ایک گھنٹے کےلئے پانی فراہم کیا جائے گا جس کے جواب میں دو ہزار فلسطینی قیدیوں نے اجتماعی بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button