مشرق وسطی

فلسطینی مجاہدین کی دبنگ کاروائی، 2 اسرائیلی ہلاک 14 زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائيل کے دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار ید یعوت کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اسرائيلی ٹی وی نے بھی فائرنگ کی جگہ زوردار دھماکے کی بھی خبـر دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تل ابیب کے مرکز میں واقع سڑک دیزنکوف میں ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بینٹ نفتالی اس واقعہ  کے بعد اسرائیل کی سکیورٹی وزارت میں پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع‏ کے مطابق شہادت طلبانہ واقعہ میں ایک فلسطینی بھی شہید ہوگیا ہے جبکہ دوسرا فلسطینی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

المیادین کے مطابق تل ابیب میں ہونے والی فائرنگ میں دو صہیونی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے اس واقعہ پر فلسطینی مجاہدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائيلی مظالم کو روکنے کے لئے فلسطینیوں کے پاس شہادت طلبانہ حملوں کے علاوہ کوئی اور ہتھیار موجود نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button