پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کا یوم احتجاج

شیعہ نیوز:سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر جمعہ یوم احتجاج منایا گیا اندرون سندھ مختلف اضلاع سمیت شہر قائد کی تمام جامع مساجد میں خطباء نے تاریخ فلسطین اور صہیونی افواج کے وحشانہ حملوں میں شہید ہونے والے معصوم بچوں،خواتین ،بزرگوں سمیت متعدد بے گناہ عوام کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد ازجلد صیحت یابی کیلئے دعا خصوصی دعائیں کی ۔بعد نماز جمعہ مساجد کے باہر احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے بھی کئے گئے جس میں ملکی عوام نے مظلوم فلسطینی مسلمان سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے امریکہ، اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین اور رہنماوِں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کے امریکہ، برطانیہ کی سرپرستی میں جاری جنگ اور فلسطینیوں سے ان کی قبضہ سرزمین کو غاصب اسرائیل سے چھڑانے میں اپنا کردار ادا کریں۔دریں اثناء رہنما علامہ مبشر حسن کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی سے ملاقات کی اور انہیں حمایت فلسطین و دفاع غزہ ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ملاقات میں علامہ حیات عباس نجفی، حسن رضا رضوی سمیت دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button