فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی واچ ٹاور جلا دیا+ ویڈیو
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطینی نوجوانوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے ایک فوجی واچ ٹاور کو آگ لگا دی۔
"شہاب” نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فوجی ٹاور ویسٹ بینک کے جنوب میں واقع الخلیل شہر کے شمال میں واقع بیت امر علاقے کے داخلی دروازے پر بنا ہوا تھا جسے فلسطینی نوجوانوں نے آگ کے حوالے کر دیا۔
اس رپورٹ کے شائع ہونے تک اس ٹاور کو پہنچنے والے نقصان کی صحیح صورتحال اور فوجی ہلاکتوں کے امکان کی تفصیلات شائع نہیں کی گئی ہیں۔
یہ کارروائی ایسے عالم میں کی گئی ہے کہ جب فلسطینیوں نے رواں سال کے اواخر میں الخلیل علاقے میں ایک اسرائیلی برج کو آگ لگا دی تھی۔
فلسطینی میڈیا نے اس وقت رپورٹ دی تھی کہ مذکورہ کارروائی میں پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی زخمی ہوئے تھے۔
بعض فلسطینی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس ٹاور میں موجود صیہونی فوجیوں کا آگ لگنے کے بعد دم گھٹنے لگا۔