اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

فلسطین برائے فروخت نہیں، منامہ میں صدی کا معاملہ مردہ پیدا ہوا ۔ اسماعیل ہنیہ

شیعہ نیوز : حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ نے سینچری اور بحرین کانفرنس دونوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے فلسطین برائے فروخت نہیں۔

فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ بیت المقدس ہمارا ہے جبکہ صدی کا معاملہ دنیا میں مردہ پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا فلسطینی عوام کی تحریک منامہ کے سازشی اقتصادی اجلاس کو شکست اور ناکامی سے دوچار کردےگی۔

اسماعیل ہنیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو ریکارڈ توڑ اسٹریٹیجک خطرات کا سامنا ہے تاہم فلسطین کے عوام تمام خطرات کو عبور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

حماس کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بیت المقدس اور پوری سرزمین فلسطین، فلسطینیوں سے مربوط ہے اور انہوں نے کسی کو بھی اپنی طرف سے بارگیننگ اور گٹھ جوڑ کا اختیار نہیں دیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے واضح کیا کہ بحرین کانفرنس اقتصادی اور مالی معاملات کی آڑ میں منعقد کی جانے والی سیاسی کانفرنس ہے جس کا مقصد مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لیے نابود کرنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ناپاک سینچری ڈیل منصوبے کے تحت، دو روزہ بحرین کانفرنس منگل سے منامہ میں شروع ہو گئی ہے۔ اس کانفرنس کو سینچری منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا پہلا مرحلہ قرار دیا جارہا ہے۔

لبنان، عراق، چین اور روس سمیت بہت سے اسلامی اور غیر اسلامی ملکوں نے بحرین کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق مسئلہ فلسطین کو محو اور نابود کرنے کے سلسلے میں امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان مشترکہ تعاون جاری ہے مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کی غداری اور خیانت نمایاں ہوگئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سینچری ڈیل کے پہلے مرحلے میں فلسطینی اراضی مصر، اردن اور لبنان میں پچاس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر مرکوز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button