مشرق وسطی

قاتل صہیونی گینگ کی جانب سے 16 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا گیا

فلسطین کے شمالی شہر الجلیل میں مسلح اور پیشہ ور صہیونی قاتل گینگ کی جانب سے ایک اور فلسطینی بچے کو بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الجلیل میں عیلوط کے مقام پر گذشتہ روز 16 سالہ احمد ابو راس کو چاقو کے وار کر کے شہید کر دیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ احمد ابو راس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ابو راس کو شدید زخمی حالت میں الناصر شہر کے ایک اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں‌نے بتایا کہ اس کا جسم چاقو کےاور سے چھلنی ہوچکا تھا۔ ڈاکٹر اس کی زندگی بچانے میں ناکام رہے۔

خیال رہے کہ ابو راس کی شہادت سے چند گھنٹے قبل 19 سالہ فلسطینی کو چاقو کے حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سنہ 1948ء میں اسرائیلی ریاست کے قبضے میں آنے والے علاقوں میں گذشتہ کچھ عرصے سے اسرائیلی ریاستی سرپرستی میں یہودی قاتل گینگ فلسطینیوں کی نسل کشی میں سرگرم ہیں مگر صہیونی ریاست فلسطینیوں کی اس مجرمانہ نسل کشی پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button