مشرق وسطی
قطر اور بحرین نے بھی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کر دیا
قطر اور بحرین نے بھی باہمی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیارپورٹوں کے مطابق قطر بحرین تعلقات کی بحالی کا فیصلہ ریاض میں خیلج فارس تعاون کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں دونوں ملکوں کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
قطر کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ ایک دوسرے کے اقتدار اعلی کے احترام کی جانب دونوں ملکوں کے رجحان کی نشاندھی کرتا ہے۔
بحرین ان چار ممالک میں سے ایک ہے جس نے سات سال قبل ، سعودی عرب ، مصر اور متحدہ عرب امارات کے ہمراہ قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے تھے۔