پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، جامعۃ المنتظر میں نصیریت کے فتنے کےخلاف کانفرنس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت جامعۃ المنتظر لاہور میں نصیریت کے فتنے کےخلاف علماء، خطباء اور مقررین کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ کچھ لوگ باطل نظریات پر شیعیت کا رنگ چڑھا کر مذہب جعفریہ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جامعۃ المنتظرمیں منعقدہ کانفرنس میں شیعہ عقائد کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھنے اور صحیح عقائد لوگوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے قرارپایا گیا کہ ہم مثبت انداز میں ملک سے ہر قسم کی فرقہ وارانہ دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور پیغام پاکستان کے نام سے دیئے گئے فتوے کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

جامعۃ المنتظر میں تقریب سے خطاب میں علماء کرام کا کہنا تھا کہ 50 سال سے مرجعیت نے دشمنان اسلام کے منہ پر طمانچے مارے ہیں۔ جسکا بدلہ اسلام دشمن عناصر اب تفریق پیدا کرکے لینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ 6 جولائی کو لاہور میں فتنۂ نصیرت کے فروغ کیلیےامام بارگاہ قصر بتول میں ایک کانفرنس منعقد ہونے جارہی ہے جس سے تمام ذاکرین نے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button