دنیا

ماسکو نے ایٹمی جنگ روکنے کی کوشش ترک نہیں کی: سرگئی لاوروف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس کے وزیرخارجہ نے مغربی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ماسکو نے ایٹمی جنگ روکنے کی کوشش ہرگز ترک نہیں کی ہے

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے اٹلی کے ٹی وی چینل میڈیا سیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایسی حالت میں جب ماسکو ایٹمی جنگ شروع کرنے کی کوشش کرتے رہنے کا پابند ہے مغربی میڈیا، روسی انتباہات کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کررہا ہے ۔

سرگئی لاوروف نے اس انٹریو میں مزید کہا کہ ہمارا مقصد یوکرین میں حکومت تبدیل کرنا نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کام میں امریکیوں کو مہارت حاصل ہے اور انھوں نے دنیا کے مختلف ملکوں میں یہ کیا ہے۔ لاوروف نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ ہی حکومتوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے اور اس نے پوری دنیا میں یہ کام انجام دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم مشرقی یوکرین کے عوام کے لئےامن و سیکورٹی چاہتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ انھیں دھمکایا نہ جائے اور یوکرین کے اندر سے روس کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق نہ ہو۔

روس کے وزیرخارجہ نے نو مئی تک جنگ ختم ہونے کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جنگ ختم ہونے کی تاریخ طے نہیں کی جا سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button