دنیا

مراکش میں صدی کی ڈیل معاملے کے خلاف ہزاروں افرادکا مظاہرہ

شیعہ نیوز: مراکش میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں صدی کی ڈیل معاملے کی مخالفت میں ہزاروں مراکشی مسلمانوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے بادشاہوں کو غدار اور خائن قراردیا ہے۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم اُٹھا کرفلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے اور سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان ، بحرین کے بادشاہ اور امارات کے بادشاہ کو غدار اور خائن قراردیتے ہوئے ان کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کی۔

مظاہرین نے مراکشی حکومت سے صدی کی ڈیل معاملے کی مخالفت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب عوام غدار اور خائن عرب حکمرانوں کو مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button