پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسلم امہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کی بحالی کیلئے اپنا ایمانی فریضہ ادا کرے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 8 شوال 1926ء کو جنت البقیع اور جنت المعلی میں واقع بی بی فاطمہ زہرا بنتِ رسول اللہؐ، آئمہ اطہارؑ، امہات المؤمنینؓ، اور صحابہ کرام ؓ کے مقدس مزارات کی مسماری کو قابلِ مذمت اقدام قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے نے کروڑوں کلمہ گو مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنت البقیع اور جنت المعلی میں موجود مقدس مزارات پوری انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہیں، اور ان کی مسماری امت مسلمہ کے قلب پر زخم کے مترادف ہے۔ سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری نے مطالبہ کیا کہ ان مقدس مقامات کی عظمت رفتہ کو بحال کیا جائے تاکہ نہ صرف عالم اسلام کی عظمت دوبارہ بحال ہو، بلکہ رسول اللہ (ص) کے دکھی دل کو بھی تسکین مل سکے۔ انہوں نے مسلم امہ سے اپیل کی کہ وہ ان مزارات کی تعمیر نو اور ان کی سابقہ شان و شوکت کی بحالی کے لیے اپنا ایمانی فریضہ ادا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button