مشرق وسطی

مصر اور اردن کا بحرین کی منامہ کانفرنس میں شرکت کا سرکاری طور پر اعلان

شیعہ نیوز : مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ نے بحرین کی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کرنے کا سرکاری طور پر اعلان کر دیا ہے۔

الشرق الاوسط نیوز ایجنسی نے مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان’’احمد حافظ‘‘ سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ مصر بحرین کانفرنس میں شرکت کرے گا اور مصر کی کوشش ہو گی کہ وہ فلسطینی عوام کو درپیش اقتصادی مشکلات کے حل کے لیے چارہ جوئی کرے۔

مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی حمایت کرتا ہے اور ان کے حقوق کی بازیابی کے لیے کوشاں ہے۔

دوسری جانب اردن کی نیوز ایجنسی ‘عمون’ نے بھی اس ملک کی وزارت خارجہ کے ترجمان ’’سفیان سلمان القضاہ‘‘ سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اردن منامہ کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

خیال رہے کہ مصر اور اردن نے ایسے حال میں فلسطین مخالف منامہ کانفرنس میں شرکت کا اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروہ اور عوام اس کانفرنس کے انعقاد کے سخت مخالف ہیں اور اس میں شرکت کرنے کو مسئلہ فلسطین کی نسبت خیانت کے مترادف سمجھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button