مشرق وسطی

مقبوضہ جولان کو دمشق کے حوالے کیا جائے: تیونس

تیونس کے وزیر خارجہ نبیل عمار نے مقبوضہ جولان کے علاقے کو شام کا اٹوٹ حصہ قرار دیا ہے۔

نبیل عمار نے تیونس کے دارالحکومت میں شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سے ملاقات کے موقع پر دمشق کی سلامتی کو پورے علاقے میں امن و استحکام کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ تیونس صیہونیوں کے مسلسل جارحانہ حملوں کے مقابلے میں دمشق کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد ایک بیان بھی جاری ہوا جس میں دہشت گردی، منظم جرائم اور انسانی اسمگلنگ کے مقابلے اور سفارتی اور انسان دوستانہ معاملات میں تعاون پر زور دیا گیا ۔ شام اورتیونس کے وزرائے خارجہ نے اس موقع پر مشترکہ سفارتی کونسل کی تشکیل کی رفتار تیز کرنے پر بھی زور دیا۔ اس بیان میں شام کے اقتدار اعلی، ارضی سالمیت، استحکام، سیاسی راہ حل اور مقبوضہ جولان سمیت شام سے متعلق تمام سرزمینوں کو دمشق کے کنٹرول میں واپس لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فیصل مقداد کئی عرب ممالک کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے الجزائر کا تین روزہ دورہ کیا۔ شام کے وزیر خارجہ تیونس کے بعد بغداد کے لئے روانہ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button