اہم پاکستانی خبریں

ملتان، برصغیر کے روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس کا 768 واں سالانہ عرس

شیعہ نیوز: برصغیر پاک وہند کے روحانی پیشوا دربار عالیہ حضرت شاہ شمس ملتان کے 768 ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں دعائیہ تقریب دربار عالیہ حضرت شاہ شمس تبریزی سبزواری کے سجادہ نشین مخدوم سید عون رضا شمسی کی رہائش گاہ پر کی گئی، جس میں سید عون رضا شمسی نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں خصوصی طور پر دعا کرائی، تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی، صدر بار سید یوسف اکبر نقوی، صدر ہائی کورٹ بار سید ریاض الحسن گیلانی، ڈی جی حج ملک ریحان کھوکھر، ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا طارق، مہر مزین عباس چاون، سید موسی رضا بخاری، ملک ذوالفقار دھریجہ، سید ظفر عباس زیدی، ملک محبوب سندیلہ، شیر زمان قریشی، سیمسن سلامت، مولانا غلام مصطفی انصاری، مہر مختیار حسین چاون، داد مکی، سید سیدین نقوی، مخدومز ادہ حیدر رضا شمسی، شیخ خرم شہزاد، وسیم احمد فاروقی، محمد جعفر، محمد باقر(ملتان عزاداری)، انجمن تاجران صرافہ بازار صدر سید عرفان شاہ، جنرل سیکریٹری خرم شہزاد(موتی والے)، رانا عارف، اعجاز خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر سید عون رضا شمسی نے کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہیں اور ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، حکومت کی ہدایت کی روشنی میں کرونا وباء کے باعث تقریبات منسوخ کیں، دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں جلد کرونا وباء سے نجات فرمائے اور کرونا جیسی موذی وباء اور دیگر بیماریوں کے مرض میں مبتلا مریض جلد شفایاب ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی جلد آزادی کے لئے بھی دعا کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button