
ملتان، چار دیواری کے اندر مجلس عزا کرانے پر پولیس نے خواتین پر مقدمہ درج کردیا
شیعہ نیوز:ملتان پولیس نے تھانہ کینٹ کی حدود میں خواتین کی چار دیوری پر برپا ہونے والے مجلس عزا پر ایف آئی آر کاٹ دی، ملتان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی چار دیواری کے اندر ہونے والی مجالس عزا پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، ملتان پولیس تھانہ کینٹ نے خواتین کی مختلف مجالس جو چاردیواری کے اندر ہوئی اُن پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ خاتون نے اپنی گھر چار دیواری کے اندر بلااجازت مجلس عزا کا انعقادکرایا ہے جس میں 30/40خواتین نے شرکت کی ہے، پولیس کے موقف کے مطابق چار دیواری کے اندر ہونے والے مجلس عزا قانون کی خلاف ورزی ہے جسے بنیاد بنا کر یہ مقدمہ قائم کیا گیا ہے، علاوہ ازیں تھانہ بہائولدین زکریا میں بھی خواتین کی چار دیواری کے اندر ہونے والے مجالس پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، عزاداروں کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی وزیراعلیٰ پنجاب ہے جس بنیاد پر خواتین پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔