
ملک میں موجودہ بحران کے ذمہ دار امریکہ اور ترکیہ ہیں: شام
شیعہ نیوز:شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ میں اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر طارق تلاحمہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ شام میں غیرملکی مداخلت پسندی کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے شام میں بحران کو بڑھاوا دینے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ بشار الجعفری نے انقرہ کے تباہ کن اقدامات کو عالمی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
شام کے نائب وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے عہدے دار سے بتایا کہ امریکی باوردی دہشت گرد شام کے قدرتی ذخائر کو لوٹ رہے ہیں اور شام کے عوام کو اپنے حق سے محروم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرارداد چھبیس بیالیس کے تحت دمشق کے اقتدار اعلی، سیاسی خودمختاری اور ارضی سالمیت پر زور دیا گیا ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر تمام ممالک کی طرف سے عملدرآمد ضروری ہے۔