دنیا

میانمار کی فضائیہ کے حملے میں 100 ہلاکتیں

میانمار میں آزاد ذرائع ابلاغ‏ اور جمہوریت کے حامی ایک مقامی گروہ کے رکن نے کہا ہےکہ میانمار کی فضائیہ کے حملے میں تقریبا سو افراد مارے گئے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد بچوں کی شامل ہے۔

عینی شاہدوں کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ میانمار کی فضائیہ کے ایک جیٹ طیارے نے ساگا ینگ کے علاقے کانبالو میں پازیگی قصبے سے باہر مخالفین کی تحریک کے مقامی دفتر کے افتتاح کے موقع پر منگل کو جمع ہونے والے لوگوں پر بمباری کر دی جس کے بعد ایک ہیلی کاپٹر نے بھی فائرنگ کی۔

یہ علاقہ میانمار کے دوسرے بڑے شہر ماندالی کے شمال میں ایک سو دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ایسوشیئیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی آزاد ذرائع‏ سے تصدیق ہونا مشکل ہے چونکہ میانمار کی فوجی حکومت نے رپورٹنگ پر پابندی لگا رکھی ہے۔ اقوام متحدہ نے میانمار کی فضائیہ کے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس حملے کے ذمہ داروں کو قانون کے حوالے کئے جانے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button