دنیا
نائجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ ’’شیخ زکزکی‘‘ کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے
شیعہ نیوز: نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل ’’شیخ ابراہیم زکزکی‘‘ کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرے کرکے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کے حامیوں نے اس ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کرکے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخ زکزکی کے حامی ایک بار پھر نائیجیریا کے دارالحکومت ’’ابوجا‘‘ میں سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے نائیجیرین فوج نے دسمبر2015 کو شیخ زکزکی کے گھر پر حملہ کرکے انہیں سخت زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ شیخ زکزکی کئی سالوں سے بے جرم و خطا جیل میں پابند سلاسل ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ان کی طبیعت ناساز گار ہے، نائیجیرین حکمران عوام کی جانب سے بارہا مظاہروں اور ان کی رہائی کے مطالبوں کے باوجود کوئی مثبت قدم نہیں اُٹھا رہے۔