دنیا

نتن یاہو سیکورٹی اجلاس سے نکل بھاگے!

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم اور اس حکومت کے متعدد اعلیٰ فوجی عہدیدار سلامتی کے مسئلے پر ہونے والے کابینہ کے اجلاس سے باہر چلے گئے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو، کابینہ کے آج کے اجلاس سے واک آوٹ کرکے نکل گئے ۔

صیہونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نتن یاہو، کابینہ کے اجلاس کے آغاز کے صرف 10 منٹ بعد ہی کئی اعلیٰ سکیورٹی اور فوجی حکام کے ہمراہ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

نتن یاہو کے فوجی مشیر آوی گیل اور صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یواف گیلنٹ بھی فوری طور پر نتن یاہو کے ساتھ چلے گئے ۔ اجلاس چھوڑنے کی وجہ صیہونی میڈیا میں سیکیورٹی ایمرجنسی کیس کی تحقیقات کے لیے بیان کی گئی۔

صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اس اجلاس کو غیر معمولی قرار دیا ہے ۔

چند لمحوں بعد صیہونی ذرائع نے اطلاع دی کہ نتن یاہو وزیر جنگ کے ساتھ ملاقات میں واپس آئے جو کابینہ کے اجلاس میں موجود نہیں تھے۔

نیو پریس نیوز سائٹ نے اشارہ کیا ہے کہ بعض صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ہنگامی اجلاس کا موضوع لبنان کی سرحدوں کے مسئلے کا جائزہ لینا تھا۔

صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام میں سے کسی نے بھی اس رپورٹ کی اشاعت تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور نتن یاہو کے اجلاس سے الگ ہونے کی وجہ بھی نہیں بتائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button