دنیا

نتین یاہو نے صرف وقت تلف کیا، صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ

شیعہ نیوز: آپریشن طوفان الاقصیٰ سے قبل مقاومتی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے صیہونی فوجی "ہیدر گولڈن” کی قید کے 4 ہزارویں دن کے موقع پر اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں مظاہرے کے شرکاء نے صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو” کی پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ یہ مظاہرہ ایسی صورت حال میں منعقد ہوا جب دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لاک کی خبریں، میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔ اس موقع پر صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے واضح طور پر کہا کہ نتین یاہو نے اپنے دورہ امریکہ میں وقت ضائع کر کے اور اپنے خالی وعدوں کے ذریعے ہمیں فریب دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے دوحہ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ گزشتہ روز جب نیتن یاہو، امریکہ سے واپس آئے تو قیدیوں کے ورثاء نے حکومتی اتحاد کے دباؤ پر تشویش کا اظہار کیا جو حماس کی قید میں اسرائیلیوں کی رہائی کے معاہدے پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ یاد رہے کہ صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ تل ابیب میں اس وقت احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں جب قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات الجھنوں اور رکاوٹوں کا شکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button