
نیٹو کی روس سے سستا پیٹرول خریدنے پر چین اور بھارت پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
شیعہ نیوز: نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رٹے نے یہ بیان واشنگٹن میں امریکی سینیٹرز سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں دیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ان تینوں ممالک کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر براہ راست دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ وہ یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کو سنجیدگی سے لیں۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اگر یہ ممالک روس کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھتے ہیں اور ماسکو امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہوتا تو ان ممالک کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
انھوں نے کہا کہ یہ معاملہ اب صرف یوکرین یا یورپ کا نہیں بلکہ عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی توازن سے جڑا ہوا ہے۔
نیٹو کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ چین، بھارت اور برازیل کو سوچنا ہوگا کہ وہ کہاں کھڑے ہیں، کیونکہ مستقبل میں ان کے لیے معاشی طور پر بہت نقصان دہ حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ مارک رٹے کا یہ بیان امریکی صدر کے اعلان کے اگلے روز سامنے آیا جس میں صدر ٹرمپ نے یوکرین کو جدید ہتھیار فراہم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
واضح رہے کہ روس سے تیل خریدنے والوں میں برازیل، چین اور ترکی نمایاں ہیں جب کہ بھارت روسی خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔