دنیا
نیٹو کی روس کو دھمکی
شیعہ نیوز:ینس اسٹولٹنبرگ نے اتوار کو فایننشل ٹائمز کے ساتھ انٹرویو میں انتباہ دیا کہ روس اور نیٹو کے مابین فوجی ٹکراو کا امکان باقی ہے لیکن طرفین کے مابین اختلاف کا سیاسی حل بھی نکل سکتا ہے۔
انہوں نے طرفین کے مابین فوجی ٹکراؤ کی صورت میں روس کے تعلق سے نیٹو کی ڈیٹرنٹ پاور (انسدادی قوت) کا انتباہ دیا۔
روس کی وزارت خارجہ نے دسمبر 2021 کے وسط میں ماسکو اور مغربی ملکوں کے مابین یوکرین کے موضوع پر شدید کشیدگی کے مدنظر، روس، امریکہ اور نیٹو کے درمیان سکورٹی کی ضمانت سے مربوط دو مسودے پیش کئے تھے۔
ان مسودوں میں روس نے امریکہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سابق سوویت یونین کی ان ریاستوں میں فوجی چھاونی قائم نہیں کرے گا جو نیٹو کی رکن نہیں ہیں اور نہ ہی وہ نیٹو کا دایرہ مشرق کی سمت پھیلائے گا۔