اہم پاکستانی خبریں

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

شیعہ نیوز:وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

اجازت ملنے کے بعد خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سیکیورٹی کلیئرنس مکمل کر دی گئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا سیکیورٹی عملہ اور پروٹوکول افسر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کچھ دیر میں اڈیالہ جیل پہنچ جائیں گے جہاں وہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پی ٹی آئی آج اہم ملاقاتیں کریں گے۔

جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے علاوہ اپنے وکلاء، سابق وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، پارٹی قیادت اور فیملی ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

اڈیالہ جیل میں آج 9 مئی کے مقدمات اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت بھی ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button