پاکستانی شیعہ خبریں

وزیر داخلہ لاہور میں ایک اور سانحہ ماڈل ٹاون چاہتا ہے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زمان پارک لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے نہتے کارکنان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن جلسے،جلوس اور ریلیاں کسی بھی جمہوری معاشرے کا حسن اور عوام کا آئینی حق ہے، جنہیں سختی سے دبانا ناقابل قبول ہے, پنجاب کی نگران حکومت بھی اپنی غیر جانبداری کھو چکی ہے، پنجاب حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات باعث شرم ہیں، وزیر داخلہ کا فسطائیت پر مبنی رویہ بتا رہا ہے کہ وہ لاہور میں ایک اور سانحہ ماڈل ٹاؤن چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دس ماہ میں اپنے بنیادی اور جمہوری حقوق کی خاطر نکلنے والے عوام ہر یہ تیسری مرتبہ بہیمانہ اور غیر منصفانہ سلوک کیا گیا ہے، پرامن کارکنوں پر کریک ڈاؤن اور ریاستی جبر حکومتی خوف کا غماز ہے۔ عمران خان کی عوامی مقبولیت سے حکومت کھلم کھلا بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی ناقابل برداشت مہنگائی کی چکی میں پس چکے مزید جبر عوامی غیظ وغذب کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔ ان نالائقوں کی احمقانہ حرکتوں سے صاف ظاہر ہے کہ یہ کوئی ایسا کارنامہ انجام دینا چاہتے ہیں جس کی آڑ میں یہ اپنے دس ماہ کی ناکامیوں پر پردہ ڈال سکیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button