مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ویانا مذاکرات اپنے منطقی انجام کے قریب: ایران

شیعہ نیوز: ایران کا کہنا ہے کہ اگر کلیدی موضوعات حل ہوگئے تو مذاکرات کا موجودہ دور آخری دور بھی ہوسکتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں کوئی تعطل نہیں ہے۔ ہم نے ورکنگ گروپس میں نمایاں پیشرفت کی ہے ، لیکن ابھی اہم معاملات باقی ہیں۔

سعید خطیب زادہ نے پیر کو ویانا مذاکرات کے بارے میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں بتایا کہ ویانا کے مذاکرات میں کوئی تعطل نہیں ہے، مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور اب مذاکرات کلیدی امور تک پہنچ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویانا میں مذاکرات بہت باریک بینی کے ساتھ جاری ہیں، اگر کلیدی موضوعات حل ہوگئے تو مذاکرات کا موجودہ دور آخری دور بھی ہوسکتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے بتایا کہ تاجیکستان کے وزیر داخلہ آج تہران کا دورہ کریں گے اور ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق بیرون ملک صدارتی انتخابات کے لئے آمادہ ہیں اور اس سلسلے میں تمام اقدامات انجام دے دیئے گئے ہیں۔

خطیب زادہ نے کہا اس سال حج کے سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ ابتدائی مذاکرات کامیاب رہے ہیں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button