پاکستانی شیعہ خبریں

پاراچنار، میاں سادات کے مرحومین کی مشترکہ برسی کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاراچنار شہر کے نواحی گاؤں ملانہ میں مرحوم سید عبداللہ جان میاں کے مزار میں کرم کے سادات کرام مرحوم میر عباس جان سید میاں، خیالی سید میر ابراہیم جان میاں، سید محسن سید میاں اور سید عبداللہ جان میاں کی مشترکہ برسی انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔

برسی میں میاں سیداں کے مریدان کے علاوہ ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور کرم بھر سے مومنین نے شرکت کی۔ برسی سے مولانا سید راحت حسین الحسینی نے خطاب کیا اور مصائب پڑھے۔ جس کے بعد ذاکرین نے اہلبیت علیہم السلام کے مصائب پر مرثیے پیش کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button