اہم پاکستانی خبریں

پاکستان اور ایران کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کیلئے انفارمیشن شئیرنگ پر اتفاق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس فورسز کے مابین معلومات کا تبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے، آئی جی پنجاب نے ایرانی وفد کو جدید ٹیکنالوجی پراجیکٹس کے متعلق آگاہ کیا۔ آئی جی نے کہا کہ پنجاب پولیس اے این ایف کیساتھ مل کر جوائنٹ آپریشنز کر رہی ہے۔

زرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے لاہور کے سنٹرل پولیس آفس میں ایران کے اینٹی نارکوٹکس پولیس کے وفد نے ملاقات کی۔ ایرانی وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل لاء انفورسمنٹ اینڈ اینٹی نارکوٹکس پولیس عمید سرورکر رہے تھے۔ ملاقات میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کیلئے انفارمیشن شئیرنگ پر اتفاق کیا گیا۔ اس مقصد کیلئے آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کو دونوں فورسز کے درمیان کوارڈی نیشن کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیا۔ اس موقع پر آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس فورسز کے مابین معلومات کا تبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے، آئی جی پنجاب نے ایرانی وفد کو جدید ٹیکنالوجی پراجیکٹس کے متعلق آگاہ کیا۔ آئی جی نے کہا کہ پنجاب پولیس اے این ایف کیساتھ مل کر جوائنٹ آپریشنز کر رہی ہے۔

آئی جی نے ایرانی وفد کو آپریشنل طریقہ کار اور جدید سرویلنس سسٹم کے متعلق بریفنگ دی۔ ایرانی وفد نے پنجاب پولیس کی کارروائیوں اور قربانیوں کو قابل ستائش قرار دیا۔ آئی جی پنجاب اور ایرانی وفد کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button