اہم پاکستانی خبریں

پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا تبادلہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اور پاکستان نے ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے معاہدے کے تحت اپنی اپنی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔ فہرست باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے اور نیو دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی۔

یہ سالانہ تبادلہ نئی دہلی اور اسلام آباد میں سفارتی چینلوں کے ذریعے ایک ساتھ ہوتا ہے۔ دونوں ممالک نے اس معاہدے پر اکتیس دسمبر 1988ء کو دستخط کیے تھے۔ معاہدہ جنوری 1991ء کو نافذ العمل ہوا تھا۔ معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کو فہرست ہر سال کی پہلی تاریخ یعنی یکم جنوری کوایک دوسرے کو دینا ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button