اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک ایران گیس لائن پاکستان کی اس وقت اہم ضرورت ہے،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان

ہماری ایکسپورٹ بھی متاثر ہو رہی ہیں، ایف بی آر ٹیکس کو بڑھانے کے بجائے کرپشن کو بڑھا رہا ہے۔

شیعہ نیوز : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں 74 فیصد افراد اپنے اخراجات پورے نہیں کر سکتے، 80 فیصد نوجوان اس ملک میں نہیں رہنا چاہتے، حکمران لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر کریں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ پاک ایران گیس لائن پاکستان کی اس وقت اہم ضرورت ہے، پاک ایران گیس پائپ لائن پر فوری کام ہونا چاہئے، عوام پر ٹیکسز عائد کئے جا رہے ہیں، تاجر اور صنعتکاروںں کو شکایات ہیں، ہماری ایکسپورٹ بھی متاثر ہو رہی ہیں، ایف بی آر ٹیکس کو بڑھانے کے بجائے کرپشن کو بڑھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک آزاد ایٹمی اسلامی ریاست استکباری قوتوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے،سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس کا 77ویں یوم آزادی پر پیغام

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ فیض حمید کا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، سمگلنگ بند ہو جائے تو پاکستان کے حالات بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ عوام مایوس ہوں، 40دن سڑکوں پر موجود رہیں گے، تاجروں سے مشاورت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس متعدد آپشنز موجود ہیں، یہ جماعت اسلامی کا مسئلہ نہیں 25 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے، آئی پی پیز کو رو رہے تھے، مٹیاری میں 4 ہزار میگاواٹ پاور پروجیکٹ کے بھی کیپسٹی چارجز آ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button