
پاک فوج کے بہادر افسر 24 سالہ کیپٹن حسنین خارجی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید
قوم ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، اور وہ ہمیشہ ایک ہیرو کے طور پر زندہ رہیں گے۔۔اللہ پاک درجات بلند فرمائے۔ آمین ثمہ آمین
شیعہ نیوز: پاک فوج کے بہادر افسر 24 سالہ کیپٹن حسنین نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کری ملنگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔کیپٹن حسنین کا تعلق 143 ویں لانگ کورس (PMA) سے تھا اور وہ پاک فوج کے اسپیشل سروس گروپ (SSG) کی تھرڈ کمانڈو بٹالین ’پوونداہ‘ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : بحرین، بلتستان سے تعلق رکھنے والا روزے دار شیعہ نوجوان دوران نماز شہید کردیا گیا
شہید کا تعلق پنڈ دادنخان، جہلم سے تھا۔ وہ ریٹائرڈ حوالدار اختر حسین کے اکلوتے بیٹے اور اپنی تین بہنوں کے واحد بھائی تھے۔کیپٹن حسنین نے اپنی چار سالہ سروس کے دوران بے شمار کامیاب آپریشنز میں حصہ لیا اور ہمیشہ دشمن کے خلاف ہراول دستے میں موجود رہے۔قوم ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، اور وہ ہمیشہ ایک ہیرو کے طور پر زندہ رہیں گے۔۔اللہ پاک درجات بلند فرمائے۔ آمین ثمہ آمین