اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پیپسی کولا بائیکاٹ کی تازہ ویڈیو نے دنیا بھر میں وائرل ہوکر غزہ کیلئے نئی روح پھونک دی

الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اُس کا کہنا تھا کہ ہمیں لگتا تھا کہ ہم غزہ کے لیے کوئی ذمہ داری ادا نہیں کر پا رہے تو بطور کانٹینٹ میکر مجھے وڈیو بنانے کا خیال آیا

شیعہ نیوز: لیبیامیں الیکٹریکل انجینئرنگ کے نوجوان طالب علم محمد ناس کی غزہ کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف بنائی گئی ایک ویڈیو کام کرگئی۔ویڈیو میں جس طرح اسرائیلی مصنوعات(پیپسی کولا) کی قیمت سے بننے والے اسلحے کی پوری ترتیب انتہائی خوبصورتی سے سمجھائی گئی ہےاس سے محمد ناس نے دنیا بھر میں لوگوں کو اسرائیل وامریکہ کے خلاف معاشی دباؤبڑھانے کے لیے سخت بائیکاٹ پر زور کے لیے ترغیب کی نئی روح پھونکی ہے۔

غزہ میں 153 دن سے اسرائیل کی بدترین بربریت جاری ہے، حالت یہ ہے کہ مسلمان بچے اب بمباری کے ساتھ بھوک پیاس و قحط سے شہید ہو رہے ہیں ۔محمد ناس وڈیو بنانے کا شوق رکھتا ہے اور غزہ کے مسلمان بھائیو ں کی صورتحال پر سخت رنجیدہ اور غصہ میں ہے۔ اس نے یہی سمجھا کہ اپنے بھائیوں پر ظلم ختم کرانے کی خاطر ہمیں ایمانی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئےاسرائیلی اشیا ء(پیپسی کولا)کے بائیکاٹ کو حد سے زیادہ موثر کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کیلئے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اُس کا کہنا تھا کہ ہمیں لگتا تھا کہ ہم غزہ کے لیے کوئی ذمہ داری ادا نہیں کر پا رہے تو بطور کانٹینٹ میکر مجھے وڈیو بنانے کا خیال آیا ۔ دوستو کے ساتھ مشور ہ کیا، ہمارے پاس کئی آئیڈیاز تھے ، اس وڈیو کی تیاری کے لیے ہم سارے دوستو نے پیسے خرچ کیے ۔۷ اکتوبر کے بعد ہمارا دنیا کو دیکھنے اور برتنے کا نظریہ ہی تبدیل ہوگیا ہے، جو قیمت ہمارے فلسطینی بھائی بہن ادا کر رہے ہیں ، ہم تو اس کا تصور بھی نہیں کر پا رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button