پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان؛ محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے دوران قیام امن، محبت و بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے عید الاضحی کے بعد سے مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈویژنل سطح پر پہلی بار بسلسلہ پرامن انعقاد محرم الحرام اور بین المسالک ہم آہنگی کوآرڈینیشن ایپکس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ایپکس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل عمر بشیر نے کہ محرم الحرام ہمیں ایثار و قربانی، صبر و برداشت کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کا پیغام سب تک پہنچائیں، تیسرے فریق کو فساد اور انتشار پھیلانے سے روکنے میں عوام بالخصوص علما کا کردار انتہائی اہم ہے اور علماء کرام اور ذاکرین علم کی طاقت سے دشمن کو شکست دیں گے۔

ایپکس کانفرنس میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں محرم الحرام میں تقریباََ 18 سو مجالس عزاء اور جلوس نکالے جاتے ہیں جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں 800 سے زائد مجالس اور جلوس برآمد کیے جاتے ہیں۔

ایپکس کانفرنس سے خطاب میں علماء کرام و شرکاء نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بین المسالک تقریبات سے معاشرے میں ایثار و قربانی، صبر و برداشت، اخوت و وحدت اور امن کا پیغام جاتا ہے۔

پاک فوج، پولیس و سول انتظامیہ، علماء اور عوامی تعاون کی بدولت گزشتہ چند سالوں سے محرم الحرام پرامن گزرا ہے۔ ایپکس کانفرنس میں ڈی آئی خان اور ٹانک کے علماء، متولیان، اعلی سول و فوجی حکام اور تاجر برادری کے راہنمائوں نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button