دنیا

کابل میں حملوں کا ذمہ دار ایک تاجیکستانی ہے: گلبدین حکمتیار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کی حزب اسلامی کے لیڈر گلبدین حکمتیار نے کابل میں دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری، تاجیکستان کے ایک شہری پر عائد کردی ہے۔

گلبدین حکمتیار نے اس حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ان دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ کو، کابل سے تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاجیکستانی شخص حزب اسلامی کی مسجد میں دھماکے اور پاکستان کے سفارتخانے اور چینی شہریوں کے ہوٹل پر حملے کا اصل ذمہ دار ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل حکمتیار نے، ان خودکش حملوں کو شہادت پسندانہ قرار دیتے ہوئے ایسی کارروائیوں کی حمایت کی تھی۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کابل میں دو الگ واقعات میں پاکستان کے سفارتخانے اور چینیوں کے ایک ہوٹل کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ان حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button