پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی پولیس مقابلہ، القاعدہ کراچی کا امیر لشکر جھنگوی کے تین دہشتگردوں سمیت واصل جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دہشتگرد دیوبندی کالعدم تنظیم القاعدہ کراچی کا امیر پولیس سے مقابلے میں جاں بحق ہوگیا۔

شہر قائد کے علاقے ناردرن بائی پاس خدا بخش گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک دہشتگرد طلعت محمود عرف یوسف کالعدم القاعدہ کراچی سیٹ اپ کا امیر نکلا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس خدا بخش گوٹھ میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق مارے جانے والے دو دہشتگردوں کی شناخت طلعت محمود اور عثمان عالم کے نام سے ہوئی، جبکہ تیسرے کی شناخت نہیں کی جا سکی، مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا۔ دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ، تین ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق دہشتگرد کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق مارا گیا خطرناک دہشتگرد طلعت محمود عرف یوسف کا ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے، ہلاک دہشتگرد القاعدہ کراچی سیٹ اپ کا امیر تھا، جو سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں کا قریبی ساتھی تھا، دہشتگرد کا تعلق القاعدہ عبدالرزاق عرف راجہ گروپ سے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button