کرغزستان میں مقامی افراد کے ہاتھوں پاکستانی طلباء کی ٹارگٹ کلنگز کے واقعات تشویشناک ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس
وزارت خارجہ اپنے اعلیٰ سطح وفد کرغزستان روانہ کر کے وہاں کی حکومت سے بات چیت کرے اور پاکستان طلباء کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے
شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کی ٹارگٹ کلنگز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان جان لیوا حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مقامی افراد کے ہاتھوں پاکستانی طلباء کی ٹارگٹ کلنگز کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں، کرغزستان کی مقامی پولیس انتظامیہ کی نگرانی میں قتل و غارت کا یہ کھیل کھیلا جا رہا ہے، کرغزستان میں کم و بیش 10 ہزار پاکستانی طلباء زیر تعلیم ہیں، حکومت کو اس مسئلے کا فوری حل تلاش کرنا چاہئیے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے مستعفیٰ صوبائی وزیر سہیل عباس شاہ کی چیئرمین ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ اس سنجیدہ مسئلے پر فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے پاکستان میں موجود کرغزستان کے سفیر کو طلب کر کے اس سے ایسے واقعات کی سخت الفاظ میں باز پرس کرے، وزارت خارجہ اپنے اعلیٰ سطح وفد کرغزستان روانہ کر کے وہاں کی حکومت سے بات چیت کرے اور پاکستان طلباء کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔