دنیا

کشمیر سرینگر، ہندوستانی پولیس کا عزادار خواتین پرلاٹھی چارج

مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی پولیس کے جرائم عروج پر، سرینگر کے علاقے زدیبل میں خواتین کی پرامن جلوس پر لاٹھی چار اور عزادار خواتین پر تشدد۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقہ سرینگر میں تین محرم الحرام کو نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت مناسبت سے نکالے گئے خواتین کے جلوس کے ساتھ غاصب ہندوستانی پولیس نے نہایت بد سلوکی کی اورعزادار  خواتین پر لاٹھی چار کی۔
یاد رہے کشمیر میں ہندوستانی فوج اور پولیس کی جانب سے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی وہ پرامن عزاداروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے سال بھی ہندوستانی پولیس نے سرینگر میں عزادوں پر حملہ کرتے ہوئے لاٹھی چارج کی تھی اور اس سال بھی جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے اور تشدد کر کے جلوس اور مجلس عزاء کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button