اہم پاکستانی خبریں

گلگت بلتستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشن کی ہدایت

شیعہ نیوز: چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے جی بی کی تمام سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے مراسلہ بجھوا دیا۔بشعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ مراسلے گلگت بلتستان کی تمام سیاسی جماعتوں جن میں مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی، جمیعت علماء اسلام جی بی، گلگت بلتستان قومی موومنٹ، اسلامی تحریک پاکستان، ایم ڈبلیو ایم، جے آئی پی گلگت بلتستان، پی ایم ایل (ق)، جمہوری محاذ سمیت تمام سیاسی و مذہبی پارٹیوں کو جاری کر دئیے گئے ہیں۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017ء کے سیکشن 208- 209 اور 215 کے تحت الیکشنز رولز 2017ء کے رول 158 کے مطابق ایک سیاسی جماعت آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی مکمل پابند ہے جو کہ ایک لازمی شرط بھی ہے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری مراسلے میں پاکستان تحریک انصاف جی بی کیلئے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ معزز چیف کورٹ گلگت بلتستان کا فیصلہ جس میں محمد خالد خورشید خان بطور صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان ان کی جعلی ڈگری کیخلاف فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا گیا تھا جس کی روشنی میں الیکشن کمیشن جی بی نے اپنے ریکارڈ سے انہیں ہٹا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button