مشرق وسطی
ہم اسرائیل کے ساتھ صلح کےخواہشمند ہیں۔ بحرین
شیعہ نیوز : بحرین کے وزير خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ صلح کےخواہشمند ہیں۔
بحرینی وزیر خارجہ نے اسرائیل ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا منامہ اجلاس کیمپ ڈیوڈ (مصر و اسرائیل کے درمیان صلح ) کی طرح بازی کو تبدیل کرسکتا ہے۔
اسرائیل ٹائمز کے مطابق بحرین میں اسرائیلی صحافیوں اورتاجروں کا زبردست استقبال کیا گیا ہے اور بحرینی بادشاہ کے مشیر نے اسرائیلی تاجروں اور صحافیوں کے لئے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا ہے۔