مشرق وسطی

ہم دشمنوں کو سخت اور منہ توڑ جواب دیں گے: سپاہ پاسداران

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر دشمن ایران کے کسی بھی علاقے پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے جان لینا چاہئیے کہ ہم ان کو سخت اور منہ توڑ جواب دیں گے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری نے جمعرات کے روز خلیج فارس کے دورے کے دوران صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی سرزمین پر کسی بھی ممکنہ جارحیت  کا مقابلہ کرنے اور جارحین سے فیصلہ کن انداز میں نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی آر جی سی کی بحریہ خلیج فارس کے شمال مغرب میں اروند کنار کے پانیوں میں بحری جہازوں اور افواج کی آپریشنل مشق کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ اگر دشمن  ایران کے کسی بھی علاقے پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے جان لینا چاہئیے کہ ہم ان کو سخت اور دندان شکن جواب دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button