مشرق وسطی

یمنی فورسز نے کئی بیلسٹک میزائل سعودی عرب پر داغے

شیعہ نیوز:یمن پر سعودی اتحاد کے جاری حملوں کے جواب میں یمنی فوج اور رضاکار فورس نےسعودی عرب کے جنوب میں واقع صوبے عسیر میں ملک خالد ہوائی چھاونی اور جیزان میں کئی اہداف کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

یمنی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے کہا کہ ملک کی میزائل اکائی نے ملک خالد چھاونی اور جیزان میں کئی اہداف پر 5 بیلسٹک میزائیل مارے ہیں جنہوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے مظلوم عوام کے خلاف، سعودی اتحاد کے جرائم اور ہوائی حملوں کے جواب میں یہ حملے کیا گیا۔

غور طلب ہے کہ سعودی عرب امریکہ، یو اے ای اور کئی دوسرے ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر حملے کر رہا ہے۔ اسکے علاوہ اس نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے جس سے یمنی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button