مشرق وسطی

یمنی مجاہدین نے ایک اور سعودی ڈرون مار گرایا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے جواب میں یمن کی دفاعی افواج اور انصاراللہ نے یمنی صوبے "الحدیدہ” کے علاقے "الفازہ” کی فضائی حدود میں ایک سعودی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی اخبار "المسیرہ” کے مطابق جمعے کے روز سعودی عرب کا ایک ڈرون طیارہ سیز فائز کی خلاف کرتے ہوئے یمنی صوبے "الحدیدہ” کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا، جسے یمنی افواج اور انصاراللہ نے مار گرایا ہے۔ دوسری طرف یمن کی حکومتی نیوز ایجنسی نے یمنی صوبے "الحدیدہ” کے شہر "بیت الفقیہ” کے علاقے "الجاح” میں جارح سعودی اتحاد کی طرف سے مارٹر گولوں کے متعدد حملے کئے جانے کی خبر بھی دی ہے، درحالیکہ سعودی اتحاد کے F-16 جنگی طیارے اس علاقے پر پرواز کر رہے تھے۔

اسی طرح جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ الحدیدہ کے جنوبی علاقے "الدریہمی” میں واقع "الشجن” اور "الکوعی” نامی گاؤں کو بھی اپنے مارٹر گولوں کا بےدریغ نشانہ بنایا جبکہ "حیس” نامی علاقے کے مشرقی حصے پر بھی 15 مارٹر گولے برسائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیارے بھی یمن کے صوبہ "حجہ” کے شہر "حرض” کے شمال مغرب پر وقفے وقفے سے بمباری کرتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button