مشرق وسطی

یمن: سعودی عرب کی الحدیدہ شہر میں ہسپتال اور مسجد پر بمباری

شیعہ نیوز : یمن میں سعودی عرب نے بدھ کے روز الحدیدہ شہر میں مساجد اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس کے نتیجے میں جانی اور مادی نقصان واقع ہوا۔

سعودی عرب نے مغربی شہر الحدیدہ میں ایک مسجد اور شہریوں کے گھروں پر گولہ باری کی۔ حملے میں ایک یمنی جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے الحدیدہ شہر کے علاقے المنظر کی سب سے بڑی ’’مسجد الہدی‘‘ کو شدید بم باری کا نشانہ بنایا۔ سعودی اتحاد کی جانب سے داغے گئے توپ کے گولوں نے مسجد کو براہ راست نقصان پہنچایا۔ اس وحشیانہ بم باری کے سبب متعدد خاندان علاقہ چھوڑ کر الحدیدہ شہر کے جنوبی دیہات کی جانب چلے گئے۔

بدھ کے روز جنوبی صوبے الضالع کے علاقے مریس میںسعودی اتحاد کی جانب سے مارٹر گولے داغے جانے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار بچے زخمی ہو گئے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس دوران سعودی اتحادنے اندھادھند طور پر توپ کے گولے اور راکٹ داغے۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی بمباری مزاحمت سے ہسپتال کی دوسری منزل میں آگ بھڑک اٹھی۔

مشترکہ یمنی مزاحمت کے زیر انتظام عسکری ذرائع ابلاغ نے ہسپتال میں لگنے والی آگ کی ابتدائی تصاویر اور مناظر تقسیم کیے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دسمبر میں اقوام متحدہ کے زیر سرپرستی جنگ بندی کا فیصلہ نافذ العمل ہونے کے بعد سے سعودی عرب کئی بار اس ہسپتال کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button