مشرق وسطی

یورپی ممالک ایٹمی معاہدے پر چھوٹی قیمت بھی ادا کرنے پر تیار نہیں: ایران

شیعہ نیوز: ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران یقین رکھتا ہے کہ یورپ کی جانب سے جوہری معاہدے پر قائم نہ رہنے کی وجہ ان کی صلاحیت نہیں بلکہ وہ سیاسی عزم اور ارادہ نہیں رکھتا ہے، یورپ اس معاہدے پر چھوٹی قیمت بھی ادا کرنے پر تیار نہیں۔

یہ بات ’’سید عباس عراقچی‘‘ نے گزشتہ روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے نائب برطانوی وزیر خارجہ ’’آندرو موریسون‘‘ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے بعض وعدوں میں کمی لانے کا فیصلہ ایک قومی فیصلہ اور ناقابل واپسی ہے اور جب تک ہمارے مطالبات پورا نہ کرے ہم اس رویے کو جاری رکھیں گے۔

عراقچی نے علاقائی مسائل سمیت آئل ٹینکروں کے حملے پر ایران مخالف بے بنیاد الزمات کے حوالے سے برطانیہ کے یک طرفہ موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ برطانوی حکومت کو برگزیٹ مسئلے کے شکار ہونے کی وجہ سے عالمی حقیقتوں کی شناخت میں کمزور ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کی جانب سے امریکہ کے غندہ گری اقدمات کی حمایت کی وجہ سے صرف ایرانی عوام کی برطانوی پالیسیوں کی تاریخی نفرت میں اضافہ کرے گی۔

موریسون نے جوہری معاہدے کی پابندی پر زور دیا اور کہا کہ برطانیہ اینسٹیکس مالیاتی میکنزم کے نفاذ کے لئے پر عزم ہے اور ہم اسلامی جمہوریہ ایران سے جوہری معاہدے پر مکمل پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button