پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 1 شیعہ تاجر شہید جبکہ 1 زخمی

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد میں شیعہ نسل اکشی کا سلسلہ جاری ہے، ناظم آباد اردو بازار میں جمعرات کی صبح الیکڑونک کی دوکان پر امریکی سعودی نواز کالعدم تکفیری گروہ سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شیعہ تاجر صادق حسین اسپتال میں دوران علاج جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید کی جسد خاکی کو رضویہ امام بارگاہ منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے انہیں اس وقت گولیاں مار کے زخمی کیا تھا جب وہ اردو بازار میں موجود اپنی دوکان پر بیٹھے تھے، موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے صادق حسین اور علی زخمی ہوگئے تھے۔ علی کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ صادق جام شادت نوش کر گئے۔ واضح رہے کہ شہر قائد میں جاری شیعہ نسل کشی میں اب تک 7 دن کے اندر 10 سے زائد شیعہ پروفیشنلز کو نشانہ بنایا گیا لیکن حکومت نے اب تک کسی طرح کا کوئی بڑا قدم نہیں اٹھایا جبکہ دوسری جانب شہداء کیلئے آواز بلند کرنے کے نتیجے میں پیپلز پارٹی نے سید فیصل رضا عابدی کو سینیٹ سے مستعفی کروا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button