Uncategorized
سنی تحریک کیجانب سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک افواج کو1لاکھ رضاکار دینے کی پیشکش
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور: پاکستان سنی تحریک نے دفاع وطن کیلئے پاک فوج کو ایک لاکھ رضاکار دینے کی پیشکش کردی۔ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک افواج کیساتھ پوری قوم جذبہ جہاد سے سرشار ہے ،ایک لاکھ رضاکاروں کے اندراج کیلئے مرکزی وصوبائی عہدیداروں کوا ہداف دیدئیے ہیں ،پرامن پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی توبھارت کونہ بھولنے والاسبق سکھائیں گے۔ مرکزاہلسنّت پر مرکزی و صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجازقادری کامزید کہناتھاکہ تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کیلئے آج ملک گیر“یوم حمایت حریت”منائینگے ، اجتماعات میں کشمیریوں پربھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں گی۔