Uncategorized

حیدرآباد: امام بارگاہ امانی شاہ پر دہشتگردانہ حملہ کا منصوبہ ناکام، 1 تکفیری دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) حیدر آباد: لطیف آباد میں واقع امام بارگاہ امانی شاہ پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، رینجرز کی فائرنگ سے تکفیری دہشت گرد ہلاک، اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں واقع امانی شاہ امام بارگاہ کے قریب سیکورٹی اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کو کنے اشارہ کیا، جواب میں دہشت گرد نے فائرنگ کردی، رینجرز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد مارا گیا، دہشتگردوں سےخود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا جس نے خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا، واضح رہے کہ یہ مسجد امام بارگاہ لطیف آباد 12 نمبرپر واقع ہے اور یہاں 5 قبل ہی نماز جمعہ کی ادائیگی شروع ہوئی، قدم گاہ مولاعلیؑ میں تعمیرات کے باعث مومنین کی کثیر تعداد میں جمعہ ہوتے ہیں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button