پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکول عید تک بند رکھنے کا فیصلہ
شیعہ نیوز: این سی او سی نے ملک میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولز عید تک بند رکھنے اور 9 سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کیساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ہنگامی بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کلاسز کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
این سی او سی حکام نے کہا کہ کیسز بڑھ رہے ہیں، ابھی تعلیمی ادارے نہ کھولیں تو بہتر ہو گا، اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے بورڈز کلاسز شروع کرنے کی سفارش کی، پہلی سے آٹھویں تک اسکولز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ 9 سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کیساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 9 سے 12 ویں تک کلاسز کے امتحانات نئے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے۔
شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسسز کا سلسلہ جاری رہے گا، یونیورسٹیوں کے داخلے امتحانات کے نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ایڈجسٹ کیے جائیں گے، ان امتحانات میں کسی قسم کی تاخیر یا کینسل نہیں ہوں گے، جو بچے اکتوبر ، نومبر میں امتحانات دینے کے خواہشمند ہوں تو وہ اسی فیس کے ساتھ حصہ لے سکیں گے۔