پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، سپاہ صحابہ کے جلسے کے قریب جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکہ، 10 افراد ہلاک

شیعہ نیوز (کوئٹہ) جمعہ کی سہ پہر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وسطی علاقے جناح روڈ پر واقع گورنمنٹ سائنس کالج کے قریب زور دار دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والی بس میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ قریب سے گزرنے والی گاڑیاں اور رکشے دھماکے سے تباہ ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فرنٹیئر کور، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ سکیورٹی فورسز کے عملے نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول سنڈیمن اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال پہنچایا۔

 دھماکے کے بعد سول سنڈیمن ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت تمام عملے کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر عبدالرزاق چیمہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دھماکے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 31 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ جس کا وزن 5 کلو سے زائد تھا اور دھماکے سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ یاد رہے آج کالعدم اہلسنت والجماعت کا ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ بھی تھا اور دھماکہ جلسے سے کچھ ہی فاصلے پر کیا گیا ہے۔ تاہم دھماکے سے انکے جلسہ عام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button