Uncategorized

شیعہ علما کونسل پنجاب کے انتخابات 10 اپریل کو فیصل آباد میں ہوں گے

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صوبائی انتخابات 10 اپریل کوامام بارگاہ بوستان زہرہ پیپلز کالونی فیصل آباد میں کروائے جائیں گے۔ یہ فیصلہ صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کیا گیا اور جماعتی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ علامہ سبطین حیدر سبزواری 24 مئی 2015 کو صوبائی صدر منتخب ہوئے تھے۔ صوبائی کابینہ کی 3 سالہ مدت عہدہ ختم ہو گئی ہے، تنظیم کے ہر 3 سال بعد منعقد ہونیوالے انتخابات میں 36 اضلاع سے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری اور صوبائی جعفریہ کونسل کے نامزد ارکان حصہ لیں گے اور جمہوری انداز سے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔ اجلاس میں 3 سالہ کارکردگی کا تنقیدی جائزہ بھی لیا جائے گا اور آ ئندہ کا لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔ نئے صدر کا انتخاب علامہ ساجد علی نقوی کی نگرانی میں ہونیوالے انتخابی عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس موقع پر وہ آئندہ کے تنظیمی اور سیاسی لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button