Uncategorized

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں، 10ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ رینجرز نے بھتہ خور، اسٹریٹ کرمنل اور منشیات فروش سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کھارادر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شاہد عرف رولڈ کو گرفتار کیا، جس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ ملزم بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ بلال کالونی کے علاقے میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان نوید عرف جامرود، دانش عرف مرارا، سلمان عرف ککو اور یوسف خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ رینجرز نے رضویہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان محمد اکرم، غلام رسول عرف غلامی، شکیل مظہر، محمد رضوان عرف ارشد اور نعمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button